ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پانچ ماہ کے بچے کو ٹی وی پر دے مارا، دماغ متاثر

اشتہار

حیرت انگیز

لیڈز: برطانیہ میں جوئے کے عادی شخص نے فٹبال میں رقم ہارنے پر پانچ ماہ بچے کو ٹی وی پر دے مارا جس کے نتیجے میں اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شہر لیڈز میں جواری شخص نے معصوم بچے پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے، فٹبال میں رقم ہارنے پر سارا غصہ ننھی جان پر اتارتے ہوئے اسے ٹی وی پر اٹھا کر پھینک دیا جس کے نتیجے میں بچے کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے سفاک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا تھا جبکہ متاثرہ بچہ اسپتال میں زیر علاج تھا۔

Pictured: Taylor Biggins, 24, of Birstall, Leeds, threw a baby at a TV cabinet causing the baby permanent brain damage

لیڈز کے شہر بریسٹل کے 24 سالہ ٹیلر بگگینس کو بچے کو ٹی وی کی طرف پھینکنے کے الزام میں دو سال اور دس ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کمسن بچے کے ریٹنا میں بھی نقصان پہنچا تھا لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس کی بینائی متاثر ہوئی ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ جوئے کا عادی بیگگینس فٹبال میچ پر بیٹنگ لگاتے ہوئے رقم ہار گیا تھا اور بچے کو ٹی وی کے اوپر پھینک دیا تھا۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ بہت ہی افسوسناک ہے، امکان ہے کہ بچے کو پوری زندگی دماغ کی شکایات رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں