تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بلی اور چیتے کی لڑائی میں جیتا کون؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنویں سے نکل کر چیتا بلی پر حملہ آور ہوا تو بلی بھی خطرہ بھانپتے ہوئے اس کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہوگئی۔

چیتے اور بلی کی ویڈیو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے سامنے آئی جسے بھارتی نیوز ایجنسی کے ٹویٹر پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑائی سے قبل چیتا کنویں میں گرگیا تھا لیکن خوش قسمتی سے کنویں میں زیادہ پانی نہیں تھا پھر چیتے نے کنویں سے نکل کر بلی پر حملہ کرنا چاہا تو بلی بھی جوابی وار کے لیے کھڑی ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیتے نے بلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا اور لڑتے لڑتے خود ہی رک گیا۔

مغربی ناسک ڈویژن کے ڈپٹی کنزرویٹر جنگلات پنکج گرگ نے بتایا کہ ’چیتا بلی کا پیچھا کرتے ہوئے کنویں میں گر گیا تھا، بعدازاں چیتے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ چیتا تو بچ ہی گیا ہوگا کیا بلی بچ گئی یا اس نے اسے کھا لیا جواب دیں؟ جس پر صارف کو بتایا گیا کہ بلی بھی بچ گئی ہے چیتے نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’کسی کو اس بات کی پرواہ نہیں کہ بلی کے ساتھ کیا ہوا؟ تو ہمیشہ زندگی میں چیتے بنیں۔‘

Comments

- Advertisement -