تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں‌افسوسناک واقعہ، 92 سالہ خاتون پر حملہ

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کے شہر مین ہٹن میں نوجوان نے پارک میں چہل قدمی کرنے والی خاتون پر اچانک حملہ کردیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب نیویارک کے شہر مین ہٹن میں واقع پارک میں 92 سالہ خاتون چہل قدمی کررہی تھیں کہ اسی دوران ایک نوجوان اُن پر حملہ آور ہوا۔

خاتون ایک باسکٹ میں سامان لے کر دھیرے دھیرے چل رہی تھیں کہ اسی دوران سیاہ فام نوجوان سامنے سے آیا اور اُس نے موقع ملتے ہی بغیر کسی وجہ سے منہ پر مکا مار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی پولیس اس خاتون کو کیوں تلاش کررہی ہے؟

نوجوان کے حملے کے بعد خاتون زمین پر گر گئیں جبکہ اُن کا چہرہ بھی زخمی ہوا۔ جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے پولیس کو طلب کیا جس کے بعد بزرگ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے دو روز تک خاتون کو اسپتال میں داخل رکھا اور پھر طبیعت سنبھلنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔ نیویارک سٹی کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم نوجوان کو شناخت کر کے جلد گرفتار کریں گے، سماجی رابطے کی تمام ویب سائٹس پر ویڈیو شیئر کردی تاکہ حملہ آور کے بارے میں معلومات مل سکیں۔

Comments

- Advertisement -