The news is by your side.

Advertisement

امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کیلئے بڑی سہولت فراہم

کراچی : امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپسی کیلئے پروازوں کے ٹکٹ کی رقم پاکستان میں نادراسینٹرز پر جمع کرانے کی سہولت فراہم کردی گئی،9 مئی سے کاؤنٹرزپررقم وصولی کے بعد پی آئی اے آن لائن ٹکٹ جاری کرے گی۔

امریکامیں پھنسے پاکستانیوں کےلئے اچھی خبر آگئی ، واپسی کیلئےپروازوں کے ٹکٹ کی رقم پاکستان میں نادراسینٹرز پر جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی گئی، نادرا کی جانب سےخصوصی کاؤنٹرز قائم کئے جانےکےاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ خصوصی کاؤنٹرز پاکستان بھر کے 10 نادرا میگا سینٹرزمیں قائم کئے گئے ہیں ، کاؤنٹرز کی مدت2ماہ، اوقات کارپیر تاہفتہ صبح10 سے شام 4 بجے تک ہوں گے جبکہ 9 مئی سے کاؤنٹرزپررقم وصولی کےبعد پی آئی اے آن لائن ٹکٹ جاری کرے گی۔

ترجمان کے مطابق خصوصی کاؤنٹرزکا مقصدامریکا سے واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کو سہولت دینا ہے۔

یاد ریے حکومت پاکستان امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچانے کے لئے قومی ائرلائن پی آئی اے کے تعاون سے خصوصی چارٹر پروازیں چلا رہی ہے ، پی آئی اے نے امریکا سے پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کا علان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر واشنگٹن سے پاکستان کے لئے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری پرواز 13 مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لئے روانہ ہو گی۔

مزید برآں ایک اور پرواز نیو جرسی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گی ، جس کی روانگی کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان امریکہ سے تین مزید چارٹرپروازوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے، جن کی روانگی کی تاریخوں اور مقامات روانگی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جن پاکستانیوں نے پہلے ایمبیسی اور کونسلیٹ میں رجسٹریشن کرارکھی ہے ان سے خصوصی پروازوں کے لئے خود رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں