پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تاریخی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔

راولپنڈی کے شائقین پاک انگلینڈ تاریخی ٹیسٹ میچ صرف ڈھائی سو روپے میں دیکھ سکیں گے۔ پی سی بی نے پنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹس فروخت کےلیے پیش کر دیے۔

پریمیئم ٹکٹ ڈھائی سو جب کہ وی آئی پی پانچ سو روپے میں دستیاب ہے۔

Image

عمران خان، جاوید اختر، جاوید میانداد اور اظہر محمود اسٹینڈز، چار وی آئی پی انکلوژرز – کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ پریمیئر انکلوژرز جن میں شعیب اختر، سہیل تنویر، میران بخش اور یاسر عرفات اسٹینڈز شامل ہیں کے ٹکٹ کی قیمتیں250 روپے مقرر کی گئی ہیں۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں