اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

سری لنکا کرکٹ کا پاک بھارت میچ سے قبل بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(15 فروری 2026): سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے پاک بھارت ٹکراؤ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے ہفتے کے روز اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ اتوار کو ہونے والے پاک بھارت میچ اور اگلے روز پالیکیلے میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول میچ کے لیے ٹکٹ کاؤنٹرز کا رخ نہ کریں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ان دونوں بڑے مقابلوں کے تمام ٹکٹ بک چکے ہیں، لہذا عوام زحمت سے بچنے کے لیے کاؤنٹرز پر نہ آئیں۔

واضح رہے کہ اس میچ کے حوالے سے گزشتہ دنوں غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جب حکومتِ پاکستان نے اپنی ٹیم کو بھارت کے خلاف کھیلنے سے روک دیا تھا۔

تاہم آئی سی سی کے وفد کے دورہ پاکستان اور اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد حکومت نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے دی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہیں۔ پاکستان نے نیدر لینڈز اور امریکا کو شکست دی ہے جبکہ بھارت نے امریکا اور نمیبیا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ  ٹی 20 انٹرنیشنلز میں دونوں ٹیمیں 16 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں سے بھارت نے 13 اور پاکستان نے 3 میچ جیتے ہیں۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دونوں کے درمیان 8 مقابلے ہوئے ہیں جہاں بھارت کو 7-1 کی واضح برتری حاصل ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں