The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 5 کے لیے آن لائن ٹکٹ کی فروخت کا آغاز

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کے لیے آن لائن ٹکٹ کی فروخت کا آغاز آج سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 5 کے لیے آن لائن ٹکٹ کی فروخت آج رات 8 بجے سے شروع ہوگی، 28 جنوری سے کوریئر سینٹرز کی منتخب برانچز پر ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

کراچی میں 20 فروری سے وی آئی پی ٹکٹ 6 ہزار، پریمیم 4 ہزار کی ہوگی، فرسٹ کلاس ٹکٹ ڈھائی ہزار اور جنرل ٹکٹ ایک ہزار روپے کے ہوں گے۔

پی ایس ایل کے فائنل تک وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار ہوگی، 22 مارچ سے فائنل تک پریمیم ٹکٹ 3 ہزار روپے کی ہوگی۔

پی سی بی کے مطابق فرسٹ کلاس کی ٹکٹ ڈیڑھ ہزار اور جنرل ٹکٹ 500 روپے کا ہوگا، واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا تھا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔

پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں