تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بغیر منزل کی پرواز، پھر بھی 10 منٹ میں ٹکٹ فروخت

کینبرا : آسٹریلوی فضائی کمپنی قنٹاس نے فضائی سفر جانے کیلئے کے بےچین افراد کےلیے بے منزل پرواز کا اعلان کردیا، جس کے ٹکٹ دیکھتے ہی دیکھتے فروخت ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بیشتر ممالک نے سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں جس کے باعث سفر کرنے کے شوقین افراد شدید مضطرب ہیں۔

ایسے ہی افراد کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی فضائی قنٹاس نے ایسی پرواز کا آغاز کیا ہے جس کی کوئی منزل نہیں ہوگی اور وہ کئی گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس اسی مقام پر آکر رکے گی جہاں سے طیارے نے اڑان بھری تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قنٹاس ایئرلائن کے بے منزل طیارے کے ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے پہلی پرواز 10 اکتوبر کو سڈنی سے اڑان بھرے گی جو 7 گھنٹے تک ملک کے خوبصورت اور تفریحی مقامات کے نظارے کروانے کے بعد مسافروں کو واپس سڈنی ایئرپورٹ پر لے آئے گی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوبصورت و تفریحی مقامات میں گریٹ بیریئر ریف اور الورو کی چٹانیں بھی شامل ہیں، ایئرلائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 134 مسافر سوار ہوسکیں گے کیونکہ ان کے درمیان سماجی دوری برقرار رکھی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -