تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

بی جے پی رہنما اوراداکارپریش راول کا ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کا مشورہ

نئی دہلی : مقبوضہ کشمیرکے عوام پربھارتی مظالم کے خلاف آوازاٹھانا بھارت میں جرم بن گیا، بی جے پی رہنما اور اداکارپریش راول نے عالمی شہرت یافتہ رائٹرارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنے کا مشورہ دے دیا۔

کشمیریوں کے حق میں بولنا بھارت کی عالمی شہرت یافتہ ادیبہ، فلم ساز اور کالم نگار ارون دھتی رائے کو مہنگا پڑ گیا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اداکار پریش روال نے انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کرلیں اور ارون دھتی پر برس پڑے۔

پریش راول کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوان کو نہیں بلکہ ارون دھتی رائے کو جیپ سے باندھنا چاہئیے تھا۔

یاد رہے کہ سری نگر کے دورے کے دوران ارون دھتی رائے نے کشمیریوں پربھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردییتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج سات لاکھ سے بڑھاکر70 لاکھ کردی جائے لیکن بھارت اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، طاقت سے کشمیریوں کی جدوجہد دبائی نہیں جاسکتی۔

انہوں نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ایسی حکومت رحم کے قابل ہے جو اپنے مصنفین کو دل کی بات کہنے سے روکتی ہے، مظالم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالتی ہے لیکن قتل عام کرنے والے، کرپٹ، خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے اور دوسرے مجرم آزاد گھوم رہے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو جیپ سے باندھ کر گھنٹوں سڑکوں پر گھمایا تھا اور یہ اعلان کیا تھا کہ پتھر مارنے والوں کا انجام بھی یہی ہو گا۔

جس کے بعد دنیا بھر میں ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت اور فوج کو سخت تنقید کا سامنا تھا اور واقعے میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کونوجوان حریت پسند رہنمابرہان وانی کو بھارتی فورسز نے دوساتھیوں سمیت ماوارائےعدالت قتل کیا تھا، جس کے بعد سے اب تک 100 افراد شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -