بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ٹائیگر تھری کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر تھری کا پہلا گانا ریلیز ہوتی ہی مقبول ہوگیا۔

فلم ’ٹائیگر3‘ میں جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کرنے والے اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنی فلم کے گانے “لے کے پرابھو کا نام” کی ویڈیو جاری کی ہے۔

سلمان خان نے ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ “اُمید ہے آپ سب کو یہ گانا پسند آئے گا”۔

یہ گانا بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے 9 سال بعد سلمان خان کی کسی فلم میں گلوکاری کی ہے۔

واضح رہے کہ ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں