تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران سیشن جج قتل

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے فیز 8 میں گھر...

عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش ناکام رہے گی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان...

سپریم کورٹ نےآڈیولیکس پر کمیشن کالعدم قرارنہیں دیا ،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال...

شیر نے حریم شاہ پر حملہ کر دیا، ویڈیو دیکھیں

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر شیر نے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو انہوں نے خود شیئر کر دی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ انسٹا گرام پر کافی متحریک رہتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ہال نما کمرے میں کھڑی ہیں اور وہیں ایک آدمی شیر لے آتا ہے۔

شیر نے حریم شاہ کو دیکھتے ہی حملہ کیا۔ شیر نے ٹک ٹاک اسٹار کو اپنا اگلا پنجہ مارنے کی کوشش کی جس سے وہ گرتے گرتے بچ گئیں۔

اس کے بعد حریم شاہ وہاں سے ہٹ جاتی ہیں جب کہ شخص شیر کو قابو کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ٹک ٹاک اسٹار کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے دیکھا تاہم حریم شاہ نے ویڈیو پر تبصرہ کرنے کا آپشن بند رکھا ہے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لندن سے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں غیر ملکی کرنسی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

حریم شاہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستان سے غیر ملکی کرنسی باآسانی لے آئیں جب کہ انہیں کسی نے نہیں روکا۔ جب ایف آئی اے نے کارروائی شروع کی تو ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو کو مذاق قرار دے دیا۔

Comments