تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

شیر کا ہاتھی پر سوار کسان پر حملے کا خوفناک منظر، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

اکثر اوقات سننے میں آتا ہے کہ جنگل سے شکار کی تلاش میں آنے والے جنگلی درندے اپنی بھوک مٹانے کیلئے قریبی گاؤں یا شہروں میں داخل ہوکر ان کے مال مویشیوں اور فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مکینوں کیلیے بھی خوف و ہراس کا باعث بنتے ہیں۔

ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک کھیت میں ہاتھی پر بیٹھے شخص پر شیر نے حملہ کردیا اس حملے کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ شیر کے مقابلے میں کئی فٹ اونچا ہاتھی بھی حملے سے محفوظ نہ رہ سکا۔

اس ویڈیو میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا جو موبائل کیمرے میں قید ہوگیا اور ہم شیر کے ہاتھی پر خوفناک حملے کی ویڈیو آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص ایک وسیع فصل کے درمیان ایک مہاوت کی طرح ہاتھی پر سوار ہے جس کے ایک ہاتھ میں چھڑی ہے، غالباً یہ فصل کی حفاظت کیلئے پہرہ دے رہا ہے اسی دوران فصل کے اندر سے اچانک ایک بھوکا شیر نمودار ہوا اور سیدھا ہاتھی کے منہ کی طرف چھلانگ لگا دی۔

چند سیکنڈ کی ویڈیو میں یہ بہت خوفناک منظر تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہاتھی پر سوار شخص کے ساتھ کیا ہوا۔

ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیر 13 سے 15 فٹ کی اونچائی تک چھلانگ لگا سکتا ہے جبکہ جانوروں میں سب سے بڑا اور لمبا شمار کیا جانے والا ہاتھی کا قد 13 فٹ تک ہوتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کو دیکھ کر کئی صارفین دم بخود رہ گئے اور اپنے دلچسپ خیالات کا اظہار کمنٹس سیکشن میں کیا۔

Comments

- Advertisement -