بیجنگ : بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں شیر گاڑی سے اترنے والی خاتون کو گھسیٹ کر اپنے ساتھ لےجا کر ہلاک کردیا جب کہ ہلاک ہونے والی خاتون کو بچانے والی دوسری خاتون اپنی ناکام کوشش میں شدید زخمی ہو گئیں۔
چین کی میڈیا کے مطابق بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں ٹائیگروں نےایک عورت کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا، ہلاک ہونے والی خاتون جب اپنی گاڑی سے اتریں اسی وقت ایک شیر نے عقب سے انہیں گھسیٹ کر اپنے ساتھ لے گیا، گاڑی میں سوار ایک مرد اور ایک عورت نے شیر کی جانب دوڑ لگائی تا کہ خاتون کو بچا سکیں تا ہم اس کوشش میں وہ ناکام رہے۔
پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عورت گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور ٹائیگروں نے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گئے۔
دوسری عورت پہلی عورت کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلیں اور ایک ٹائیگر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون گاڑی میں موجود دوسری خاتون سے جھڑپ کے بعد گاڑی کے بعد اتری تھیں جس کے باعث وہ شیر کا آسان شکار بن گئیں،یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ نے لوگوں کو اپنی گاڑیاں پارک میں لے جانے کی اجازت ہے لیکن تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں کیوں کہ اس طرح خونخوار جانوروں کا شکار بننے کا خطرہ رہتا ہے،واقعہ کے چند لمحوں بعد ہی فوری بعد ہی پارک کی مسلح فورس عورت کو بچانے پہنچ گئے تھے تا ہم وہ اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔