ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

بھارتی خاتون کو تیراکی مہم کے دوران قاتل شارک نے نگل لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوسٹاریکا : ساحلی علاقے میں سمندر کی تہہ میں گروپ کے ہمراہ تیراکی کرنے والی بھارتی خاتون کو ٹائیگر شارک نے اپنی خوراک بنالیا، خاتون کو آنے والے گہرے زخم موت کا سبب بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق 49 سالہ بھارتی خاتون کو ٹائیگر شارک اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گروپ کے 18 ممبران کے ہمراہ سمندر کی تہہ میں تیراکی کر رہی تھیں شارک نے خاتون کے جسم کا کچھ کھانے بعد کے لاش کو چھوڑ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق روحینا بھنداری نامی خاتون کو اُس علاقے میں شارک نے نشانہ بنایا جسے یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی قرثہ قرار دیا گیا ہے اور یہ ساحلی علاقہ شارک کی مختلف نادر و نایاب انواع و اقسام کی موجودگی کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

بھارتی خاتون گروپ کے ہمراہ تیراکی کا آخری مرحلہ پورا کرنے کے بعد واپس آرہی تھیں کہ اچانک ایک ٹائیگر شارک نے اُن پر حملہ کردیا اور انہیں ٹانگوں سے گھسیٹ کر اپنے ہمراہ سمندر کی تہہ میں لے گئی، اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے روحینا بھنداری بے حس و بے حرکت ہو گئیں۔

گروپ لیڈر نے خاتون کو شارک سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور اس کوشش میں وہ خود بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے اس کے علاوہ ایک بوٹ چلانے والے شخص نے بھی اپنی کشتی سے شارک کو خاتون سے دور رکھنے کی کوشش کی تاہم کافی دیر ہو چکی تھی۔

گروپ اراکین کا کہنا ہے کہ کئی غوطہ خور شارک کے پیچھے گئے اور بھارتی خاتون کو چھڑانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کوئی بھی کوشش بآور ثابت نہیں ہو سکی شاید یہ ایک بدقسمت دن تھا جس دن ہم ایک اچھی اور ہمدرد ساتھی سے محروم ہو گئے اور ساتھی کے مردہ اورکٹے پھٹے جسم کو دیکھنا بہت کرب ناک منظر تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں