site
stats
انٹرٹینمںٹ

ٹائیگر شیروف بچپن میں کس مشکل سے دوچار تھے؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے وہ اپنا مذاق بنائے جانے پر بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رویا کرتے تھے تاہم اب صورتحال تبدیل ہوچکی ہے۔

بالی وڈ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق ’ہیروپنتی‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے ٹائیگر بچپن میں اپنے نام اور خدوخال کا مذاق بنائے جانے پرپھوٹ پھوٹ کر رو دیا کرتے تھے، تاہم اب انہو ں نے اپنی مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

ماضی کے معروف اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر نے ’ہیروپنتی‘ سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کیا اور ’باغی‘ جیسی کامیاب فلم کے بعد اب وہ ’فلائنگ جٹ ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

ٹائیگر شیروف کا بھارت سے محبت کا ثبوت دینے سے انکار*

اپنے منفرد خدوخال‘ خوبصورت اور متناسب باڈی اور انتہائی عمدہ ڈانس پرفارمنس کی بنا پر ٹائیگر فلم بینوں بالخصوص خواتین کے دلوں میں ایک منفرد مقام پیدا کرچکے ہیں اورلگتا ہے کہ ان کی کامیابیوں کا سفر ایک طویل عرصے تک جاری رہے گا۔

گزشتہ روز ٹائیگر شیروف نے اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم کے ایک گانے پر کیےجانے والے ڈانس کی ریہرسل کرتے نظر آرہے ہیں۔

صرف دو فلموں میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے والے ٹائیگر شروف کئی ایوارڈ جیت چکے ہیں جن میں ’سپراسٹار آف ٹومارو‘ ایوارڈ شامل ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top