اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ٹاک ٹاک کی جانب سے میوزک کے حوالے سے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے میوزک کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے خبر ہے کہ وہ اپنی انٹرنیشنل میوزک سروس متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، کمپنی نے متعدد ممالک میں کاپی رائٹس کی درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔

چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ کی جانب سے ’ٹک ٹاک میوزک‘ کے حوالے سے یہ خبر گزشتہ ہفتے سامنے آئی تھی، کمپنی نے آسٹریلیا اور امریکا میں کاپی رائٹس کی درخواست جمع کرائی تھی، اب یہ درخواست برطانیہ، سنگاپور، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور ملائیشیا میں بھی جمع کرائی گئی ہے۔

- Advertisement -

ٹک ٹاک کی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب اپنے گانے، شاعری، اشعار، جملے اور دیگر تخلیقی چیزیں اپ لوڈ کر سکیں گے، اور انھیں ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔

حکومتِ پاکستان نے بھی ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا لیا

پلیٹ فارم پر ایڈیٹنگ کے فیچرز بھی دیے جائیں گے اور لوگ پوسٹس پر بحث بھی کر سکیں گے۔

ٹیک کرنچ‘ کے مطابق درخواستوں سے اشارہ ملتا ہے کہ چینی کمپنی اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس متعارف کرائے گی، اور ممکنہ طور پر یہ میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ جیسی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں