جمعرات, مارچ 5, 2026
اشتہار

ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کا کروڑوں ڈالرز کا ہوشربا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مشہور ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کی قسمت کھل گئی، سینیگال سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر نے لاکھوں کے بجائے کروڑو ڈالر کا معاہدہ کیا۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے کھابے لامے نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے امریکی کمپنی سے تقریباً 90 کروڑ ڈالرز کا ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے جس نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کے اس معاہدے کو کسی بھی ڈیجیٹل کریئیٹر کی جانب سے کی گئی اب تک کی سب سے بڑی مالیاتی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

رچ اسپارکل ہولڈنگز نامی کمپنی جو کہ امریکی اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے اس نے عالمی شہرت یافتہ ٹک ٹاکر کھابے لامے سے ایک زبردست معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت امریکی کمپنی نے کھابے لامبے کی کمپنی اسٹیپ ڈسٹنکٹو لمیٹڈ کے ایک حصے کو خریدا ہے۔

اس خریداری کا اعلان رچ اسپارکل نے ایک وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ کیا، جس کا مقصد کھابے لامے کی تجارتی سرگرمیوں کو عالمی سطح پر فروغ دینا ہے۔

رچ اسپارکل معاہدے کے مطابق، اپنے آپریٹنگ شراکت داروں کے ذریعے ابتدائی طور پر 36 ماہ کے لیے کھابے لامے کی عالمی کمرشل سرگرمیوں پر خصوصی حقوق حاصل کرے گی۔

ان حقوق میں برانڈ پارٹنرشپس، توثیقی معاہدے، لائسنسنگ اور ای۔کامرس منصوبے شامل ہیں، جو روایتی انفلوئنسر مارکیٹنگ سے ہٹ کر ایک پلیٹ فارم پر مبنی کاروباری ماڈل کی طرف واضح اشارہ کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں