بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ٹک ٹاک صارفین ہوشیار : نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کیلیے شوقیہ صارفین مختلف انداز اختیار کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے۔

لیکن اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے تصاویر کو فلٹر کرنے کے حوالے سے نئی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر نوجوان صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

- Advertisement -

face filters

رپورٹ کے مطابق بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ چہرے کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہیں۔

ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا ہے، تاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا صرف یورپی ممالک میں ہی اس پرعمل درآمد کیا جائے گا۔

Filters for Teens

اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں