تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سکھر، ٹک ٹاک ویڈیو نے بچھڑے بھائیوں کو ملوادیا

سکھر: آن لائن ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر شیئر اور وائرل ہونےوالی ویڈیو  نے دو بچھڑے بھائیوں کو ملوادیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھ کر اُس کا بھائی پہچان گیا اور پھر اُس نے پولیس سے رابطہ کیا۔

سکھر پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو تلاش کیا اور پھر اُسے اہل خانہ سے ملوادیا۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک فقیر نظر آرہا تھا جس کے بھائی نے ہم سے رابطہ کر کے بتایا کہ یہ اُن کا گمشدہ بھائی ہے۔

ایس ایس پی سکھر کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام عرض محمد ہے جو ڈیڑھ سال قبل گمشدہ ہوا تو بھائی نے سکھر کے علاقے تنگونای تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے 90 سالہ خاتون کو 43 سال بعد خاندان سے ملادیا

یاد رہے کہ اب تک متعدد ایسے واقعات پیش آچکے ہیں کہ جن میں سوشل میڈیا ایپس کی مدد سے اپنے پیاروں سے بچھڑے ہوئے لوگ گھر والوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

رواں سال جون کے مہینے میں بھارت سے تعلق رکھنے والی 93 سالہ خاتون واٹس ایپ اورگوگل کی مدد سے 43 سال بعد اپنے اہل خانہ تک پہنچی تھیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنچھو بائی چار دہائیوں کے بعد اپنے پوتے کے گھر پر پہنچیں تھیں، گمشدہ ہونے کے بعد انہوں نے خود کو اچھن کا نام دے دیا تھا۔

پنچھو بائی کے پوتے اسرار خان کا کہنا تھا کہ پنچھو بائی 43 سال کے عرصے تک کہاں رہیں اس بارے میں ہمیں علم نہیں البتہ گزشتہ ماہ میری خالہ ریاست مہارشٹرا کے گاؤں کوٹا ٹالا گئیں تو انہیں ایک خاتون کے بارے میں معلوم ہوا، جب وہ اُن کے پاس گئیں تو معلوم ہوا کہ وہ خاتون ہماری دادی ہیں۔

Comments

- Advertisement -