تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

ٹک ٹاک کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی: ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر کے بعد ٹک ٹاک کی ایک اور معروف جوڑی مکرم مغل اور عاشی اعوان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر دلکش ویڈیوز بنانے والی عاشی اعوان اور ان کے ساتھی ٹک ٹاکر مکرم مغل نے شادی کرلی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ٹک ٹاکر مکرم مغل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاشی اعوان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر مکرم نے سفید شیروانی پہنی۔

مکرم مغل نے اہلیہ عاشی کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

دوسری جانب عاشی اعوان نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ پر دلہن بنے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے گھونگھٹ ڈالا ہوا ہے اور دوپٹے پر ’مکرم کی دلہن‘ لکھا ہوا ہے۔

علاوہ ازیں عاشی اعوان اور ان کے شوہر مکرم مغل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر بھی اپنی شادی کی ویڈیوز شیئر کیں۔


ٹک ٹاک کی اس مقبول جوڑی کی شادی پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -