جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت ، ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں استغاثہ کے مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم عمر حیات کے خلاف مبینہ دھمکیوں کا معاملہ پیش کیا گیا۔

سماعت سے قبل مشتبہ لڑکے اسامہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل اور متاثرہ فریق کو قتل کی سپاری دی گئی تھی۔

عدالت نے معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے اسامہ کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کہا کہ پولیس اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے۔

استغاثہ نے عدالت میں ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ کروا دیا، ملزم عمر حیات کے وکیل کی جانب سے عدالت میں بیرک تبدیلی کی استدعا بھی کی گئی، جس پر جج نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات دی کہ عمر حیات کو خطرناک قیدیوں کے ساتھ رکھا جائے۔

کیس کا تمام مال مقدمہ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے اور عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے، جس میں استغاثہ کے باقی گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں