بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

تلک ورما امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انڈیا اے کے کپتان تلک ورما سری لنکا اے کے خلاف میچ میں امپائر سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انڈیا اے اور سری لنکا اے کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے برابر ہوگیا، انڈیا اے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 265 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے 266 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا اے کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 265 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا جس کے بعد سپر اوور میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دی۔

تلک ورما غصہ کیوں ہوئے؟

انڈیا اے کے کپتان تلک ورما میچ کی آخری گیند پر امپائر کے فیصلے سے ناراض دکھائی دیے۔

فاسٹ بولر ارشد خان نے فل لینتھ گیند کروائی جو بیٹر گناسیکر کے پیڈز پر لگی اور وہ شاٹ نہ کھیل سکے، گیند وکٹ کیپر پربھسمرن سنگھ کے بائیں جانب گئی اور انہوں نے ڈائیو لگا کر اسے روکا۔

اس دوران بیٹر نے ایک رن بنایا اور دوسرا رن لینے کی کوشش میں وہ رن آؤٹ ہوگئے یوں میچ برابر ہوگیا۔

تاہم تلک ورما نے بحث کی کہ بیٹر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش نہیں کی تھی اس لیے یہ رن تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے تاہم امپائرز نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا۔

سپر اوور میں سری لنکا اے نے بھارت کو شکست دے دی۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں