انڈور: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی نائب کپتان تلک ورما کے انوکھے رن آؤٹ کا واقعہ پیش آیا، جس پر ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اننگز کے 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر پیش آیا۔ اکسر پٹیل نے گیند کو ڈیپ بیک وارڈ اسکوائر لیگ کی جانب کھیلا، جہاں فیلڈر کامل پوران نے شاندار ڈائیو لگاتے ہوئے باؤنڈری بچانے کی کوشش کی۔
گیند کو روکتا دیکھ کر بھارتی بلے بازوں (اکسر پٹیل اور تلک ورما) نے یہ سمجھا کہ گیند باؤنڈری لائن تک چلی گئی ہے اور دونوں بے فکری کے ساتھ پچ پر چہل قدمی کرنے لگے۔
🔴 TILAK VARMA FORGOT TO USE HIS PRESENCE OF MIND 🤦
– Axar Patel smashed the ball towards the boundary, but a WI fielder collected it & threw it towards the wicketkeeper.
– Axar escaped a run-out by just inches.
– Meanwhile, Tilak Varma thought the ball was dead & casually started walking on the pitch.
– But the WI player was alert and ran Tilak out! 🤯What a brain-fade moment! 😭
— Sam (@cricsam02) October 11, 2026
تاہم، ویسٹ انڈیز کے بولر گڈاکیش موٹی نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرو اپنے ہاتھ میں لیا اور نان اسکرائرز اینڈ پر بیلز گرادیں۔ اکسر پٹیل تو وقت پر کریز میں پہنچ چکے تھے، لیکن تلک ورما اپنی کریز سے کافی دور تھے اور تیسرے امپائر نے ریپلے میں تصدیق کی کہ فیلڈر نے گیند کو باؤنڈری تک پہنچنے نہیں دیا تھا۔
تلک ورما 16 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس دوران اکسر پٹیل تو مسکراتے ہوئے نظر آئے لیکن ڈگ آؤٹ میں بیٹھے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اس لاپرواہی پر شدید برہم نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں بھارت کے 223 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 209 رنز تک محدود رہی اور بھارت نے 14 رنز سے میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔


