منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ٹم ڈیوڈ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا

اشتہار

حیرت انگیز

رائل چیلنجرز بنگلورو کے آسٹریلوی بیٹر ٹم ڈیوڈ پر آئی پی ایل کے اگلے سیزن کے آغاز میں ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو یہ سزا 2026 کے ایڈیشن کے فائنل میچ کے دوران ٹورنامنٹ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دی گئی ہے۔

آسٹریلوی بیٹر نے گجرات ٹائٹنز کی اننگز کے 10ویں اوور کے دوران امپائر کے فیصلے پر غصے کا اظہار کیا، واقعہ واشنگٹن سندر کی گیند پر جورڈن کاکس کی جانب سے کیچ پکڑنے سے متعلق تھا جسے امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

یہ پڑھیں: ویرات کوہلی نے آر سی بی کو مسلسل دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن بنا دیا

ٹم ڈیوڈ نے آن فیلڈ امپائر نتن مینن کی طرف آئس بیگ پھینکا جو آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کا سبب بنا۔

ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور میچ ریفری جواگل سری ناتھ کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کر لیا ہے جبکہ ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ ہونے پر ایک میچ کی پابندی لاگو ہوگئی۔

واضح رہے کہ آر سی بی نے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں