کینبرا: کینگروز ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے والے ٹم پین نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹم پین نے کرکٹ تسمانیہ کو اپنے پیغام میں کہا کہ میں فی الحا کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتے، ٹم پین نے تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک میچ کھیلنے سے بھی انکار کردیا ہے۔
مینجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم پین غیر معینہ مدت تک ک لیے کرکٹ سے علیحدہ ہو رہے ہیں، ٹم پین نے ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ سے بریک کا فیصلہ کیا ہے۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تصویر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے
یہ بھی پڑھیں: ایشز سیریز: پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیم کے کپتان مقرر
ادھر پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتانی کے فرائض انجام دینگے، پیٹ کمنز آسٹریلیا اور انگلینڈ کےدرمیان پہلےایشیز ٹیسٹ سے قیادت کرینگے۔
یاد رہے کہ ٹم پین پر دوہزار سترہ کی ایشز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا الزام تھا، خاتون ساتھی کو نازیبا پیغامات بھیجنے پر پین کےخلاف تحقیقات جاری تھیں، خود ٹم پین نے نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف کرتے ہوئے استعفٰی دیا تھا۔
View this post on Instagram