تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز

واشنگٹن : ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر وزیر اعظم عمران خان کی عالمی سطح پر خوب پزیرائی ہورہی ہے،جس کا اعتراف معروف امریکی جریدے نے بھی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ماحولیات کیلئے کوششوں کا اعتراف کرلیا،میگزین نے عمران خان کو ماحولیات کا ترجمان قرار دیتے ہوئے سرورق پر تصویر شائع کردی۔

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحولیات کی ترجمانی کرنے والی دنیا کی پانچ شخصیات میں شامل کرتے ہوئے ان کی تصویر سرورق پر شائع کی ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کے تعاون سے عالمی جریدے کے سرورق پر وزیر اعظم عمران خان کیساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، یورپ کے مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی تصاویر بھی چھپاپی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں خصوصی خطاب کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو اجاگر کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -