تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

امریکی میگزین کے سرورق پر مودی کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع

واشنگٹن: معروف امریکی جریدے نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق معروف امریکی میگزین ٹائم نے اپنے نئے شمارے کے سرورق پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر متنازع عنوان کے ساتھ شائع کی ہے، سرورق پر مودی کی تصویر کے ساتھ ’بھارت کے منقسم اعلیٰ‘ کے الفاظ تحریر ہیں۔

امریکی میگزین کے سرورق پر موجود شہ سرخی جریدے میں موجود ایک مضمون سے متعلق ہے جس میں مصنف نے بھارتی سیاست پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مضمون کی شہ سرخی بھی دلچسپ ہے جس میں مصنف نے سوال پوچھا ہے کہ کیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مزید پانچ سال مودی حکومت کو برداشت کرے گی۔

مضمون میں سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے سیکولر نظریات اور نریندر مودی کے نظریات سے موازنا بھی کیا گیا ہے۔

میگزین میں مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات میں ہونے والے فسادات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ان دنوں لوک سبھا انتخابات کا عمل جاری ہے، ایسے موقع پر میگزین کے متنازع ٹائٹل نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس عنوان پر تنقید کی گئی ہے تو اس کی حمایت میں بھی بہت سے لوگوں نے اطہار خیال ہے۔

اسی شمارے کے ایک اور مضمون میں مودی کی اب تک کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں اقتصادی اصلاحات کے لیے بھارت کی بہترین امید قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -