تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

امریکی نژاد معروف سوئس گلوکارہ ٹینا ٹرنر چل بسیں

زیورخ: امریکی نژاد معروف سوئس گلوکارہ ٹینا ٹرنر 83 برس کے عمر میں چل بسیں۔

امریکی نژاد گلوکارہ ٹینا ٹرنر بدھ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ کے قریبی علاقے میں اپنے گھر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

لیجنڈ گلوکارہ ٹینا ٹرنر کا شمار ٹاپ ریکارڈنگ آرٹسٹس میں ہوتا تھا، ٹرنر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 کی دہائی میں راک ’این‘ رول کے ابتدائی برسوں کے دوران کیا اور زبردست شہرت حاصل کی۔

ٹینا ٹرنر کو گریمی ایوارڈ کے لیے 25 بار نامزد کیا گیا، اور 8 بار گریمی ایوارڈ جیتا، 3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا، فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر ستاروں کی آمد کے موقع پر گلوکارہ کے مشہور گانے چلائے گئے۔

اداکارہ، ڈانسر اور راک اینڈ رول کی ملکہ ٹینا ٹرنر امریکا میں پیدا ہونے والی سب سے پسندیدہ خواتین راک گلوکاروں میں سے ایک تھیں، انھوں نے 2009 کے بعد سے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ان کے ایک بے حد مشہور گانے ’What’s Love Got to Do with It‘ میں انھوں نے محبت کو دوسرے درجے کا جذبہ کہا تھا، یہ گانا 1984 میں ریلیز ہوا تھا، اس میں انھوں نے کٹے ہوئے جین جیکٹ، منی اسکرٹ اور سٹیلیٹو سینڈل پہنے ہوئے تھے اور وہ نیویارک کی سڑکوں پر اپنے چمک دار سہنری بالوں کے ساتھ گھوم رہی تھیں، ان کا یہ اسٹائل بہت مشہور ہو گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -