تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انسانی چہرے والے بکری کے بچے کی پیدائش…. خوفناک تصاویر

نئی دہلی : بھارتی ریاست راجھستان میں عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی، یہ نایاب بکری کا بچہ انسانی چہرے کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان کے گاؤں نیموڈا کے ایک گھر میں عجیب و غریب قسم کا بکری کا نایاب بچہ پیدا ہوا ہے جس کی مقامی لوگوں نے پوجا شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بکری کے بچے کے مالک مکیش پراجپاپ کا کہنا تھا کہ ‘میں انسانی چہرے والے بکری کے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، اس کا چہرہ انسانوں کی طرح سیدھا اور آنکھیں بھی سامنے کی جانب ہیں۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچہ بلکل نارمل تھا اور اس کی صحت بھی بہتر ہے اور نیموڈیا کے لوگوں نے اس جانور کی پوجا شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں یہ عام سی بات ہے، اگر کسی جانور میں عجیب و غریب حرکت پائی جائے تو لوگ اس کی جانب جلدی مبذول ہوجاتے ہیں۔

انسانی چہرے کے حامل بکری کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

جانوروں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ جانور کو سائیکلوپیا نامی کوئی جینیاتی بیماری ہے جس کے باعث اس کا چہرہ انسان نما ہے اور یہ بیماری 16 ہزار جانوروں میں صرف ایک کو ہوتی ہے اور ایسا ہی انسانوں میں بھی ہوتا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن میں بھی ایسا عجیب الخلقت میمنا (بکری کا بچہ) پیدا ہوا تھا جس کی ناک اور منہ چھوٹے تھے جیسے انسان نما۔۔۔۔۔۔۔ لیکن وہ کچھ ہی گھنٹوں بعد مر گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -