پیر, جولائی 13, 2026
اشتہار

وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے، وادی تیراہ میں پولیٹیکل، ٹیرر کرائم نیکسس کے حوالے سے اہم ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

  ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرنے چندروز قبل اسی پولیٹیکل، ٹیرر،کرائم نیکسس کو شواہد کےساتھ بے نقاب کیا تھا، وادی تیراہ میں منشیات کی کاشت و ترسیل جرائم پیشہ عناصراور سیاسی سرپرستی میں ہوتی ہے۔

ویڈیو میں واضح ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں منشیات کی فصل کی کٹائی کا عمل جاری ہے، ویڈیو میں واضح ہے کہ منشیات کی فصل کو کٹائی کے بعد گاڑیوں میں لاد کر مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے۔

خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12 ہزار ایکڑ رقبہ پر منشیات کاشت کی جاتی ہے، منشیات کی اس کاشت سے 18 سے 25 لاکھ فی ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کے حصہ میں آتا ہے۔

وادی تیراہ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی اسی "پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس” کی وجہ سے ہے، پولیٹیکل ٹیررنیکسس کی وجہ سے وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے۔

سکیورٹی ادارے سیاسی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ہونے والے منشیات کے غیر قانونی دھندے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں