تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹائی ٹینک ڈوبنے کی پانچ بڑی وجوہات : جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا کا مضبوط ترین خیال کیا جانے والا "ٹائی ٹینک” ایک مشہور برطانوی مسافر بحری جہاز تھا جو اپنے پہلے ہی سفر کے دوران ایک برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔

اب تک اس کے متعلق کئی تحقیقات سامنے آچکی ہیں تاہم ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ڈوبنے کی وجوہات میں سے پانچ بہت اہم ہیں جو اس دیوہیکل جہاز کی تباہی کا ذریعہ بنیں۔

جہاز کے کمروں کے اندر پلاسٹک بھر چکا ہے، ماہرین—فوٹو: ٹائی ٹینک پروڈکشن

ٹائٹینک نے امریکی شہر نیویارک کے لیے اپنے سفر کا آغاز برطانوی شہر ساؤتھمپن سے کیا یہ جہاز دس اپریل1913کو بندرگاہ سے سفر کے لیے نکلا اور یہ شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا اس کا ملبہ اب بھی سمندر میں تین یا چار ہزار میٹر گہرائی میں موجود ہے۔

اس اندوہناک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار پانچ سو بارہ تھی۔ لائف بوٹس کے ذریعے وائٹ اسٹارلائن کمپنی کے جہاز ٹائی ٹینک کے صرف 722 مسافرزندہ بچ پائے۔

ان بچ جانے والوں میں کمپنی کا خود غرض مالک بھی شامل تھا جو خواتین اور بچوں کو ڈوبتے جہاز میں چھوڑ کر ایک کشتی کے ذریعے نکل کر بھاگ گیا۔ اسی خود غرضی کی بناء پر وہ پوری زندگی نفرت کا نشانہ بنا رہا۔

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی بہت سے وجوہات بیان کی جاتی ہیں تاہم اب ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بحری جہاز کے ڈوبنے میں اس کے بنانے والی کمپنی کی اپنی سنگین غلطیاں تھیں۔

ٹائی ٹینک ڈوبنے کی پانچ بڑی وجوہات

پہلی وجہ :

ٹائی ٹینک کے مالک کی جانب سے جہاز کو کپتان کو سختی سے یہ ہدایت دی گئی تھی کہ کسی بھی طرح اس جہاز کو سات کے اندر اس کی منزل تک پہنچایا جائے جس کی وجہ سے جہاز کو اس کی نارمل رفتار سے کافی تیز چلایا گیا۔

دوسری وجہ:

جہاز کی روانگی کے تیسرے روز موسم بہت ابر آلود تھا، چاروں جانب دھند پھیلی ہوئی تھی اور جہاز اپنی رفتار سے منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ اسی دوران کچھ فاصلے پر ایک اور جہاز بھی موجود تھا۔

ٹائی ٹینک' حادثے میں بچ جانے والی معروف شخصیات کون تھیں؟

دوسرے جہاز سے ٹائی ٹینک کپتان کو  یہ پیغام دیا گیا کہ جہاز روک لیا جائے کیونکہ تھوڑے فاصلے پر ہی بڑے بڑے برف کے ٹکڑے (آئس برگ) موجود ہیں۔ ٹائی ٹینک کو چھ سگنلز بھیجنے کے باوجود عملے نے کسی ایک پر بھی دھیان نہ دیا۔

تیسری وجہ :

حیرت کی بات یہ ہے کہ جہاز کے عملے کے پاس دوربین بھی موجود نہیں تھی، حالانکہ جہاز کے عرشے پر عملہ تعینات تھا جو دھند کے باعث زیادہ دور تک نہیں دیکھ سکا۔

جب عملے نے فٹبال گراؤنڈ جتنا بڑا آئس برگ قریب ہوتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر کپتان کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی اور جہاز کے انجن بند کرنے کے باوجود وہ اس برف کے پہاڑ سے جاٹکرایا۔

ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کی وجہ شمسی طوفان؟َ

چوتھی وجہ :

ٹائی ٹینک کے حصوں کو آپس میں جوڑنے کیلیے جن ریبٹس کو استعمال کیا گیا وہ اس کی باڈی کی نسبت بہت کمزور تھے ان ریبٹس کو اسٹیل سے نہیں بنایا گیا تھا، جہاز ٹکرانے کے باعث وہ ریبٹس ٹوٹ گئے اور اندر پانی داخل ہوگیا۔

پانچویں وجہ :

بائیس سو سے زائد مسافروں والے بحری جہاز میں مجموعی طور پر صرف 20لائف بوٹس موجود تھیں جو کسی بھی طرح ان لوگوں کی جان بچانے کی ناکافی  تھیں اور  جہاز دھیرے دھیرے اپنے انجام کی جانب جارہا تھا۔ اس طرح رات دو بج کر 40منٹ پر یہ جہاز ٹوٹ کر پانی میں ڈوبتا چلا گیا۔

 

Comments

- Advertisement -