پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی کے لیے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں، وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کے شرکا کو پنجاب حکومت کی سمری پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی پر پابندی کا ریفرنس 15 دن کے اندر سپریم کورٹ بھیجا جائے گا جہاں جماعت کو دفاع کا حق ملے گا۔

ٹی ایل پی انتشار پھیلانے اور ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا الزام ہے، پرتشدد احتجاج، جلاؤ گھیراؤ اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزاماتا ہیں۔

ٹی ایل پی پر فرقہ واریت کو فروغ دینے، پولیس اہلکاروں پر گولی چلانے کے مقدمات بھی درج ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں