جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

کالعدم ٹی ایل پی کے گزشتہ انتخابات کے امیدواروں کا جماعت سے دستبرداری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کالعدم ٹی ایل پی کے گزشتہ انتخابات کے امیدواروں نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور، سینٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کی اور جماعت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا کہ پرتشدد مظاہرے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریاست پر حملہ کرکے کوئی جماعت سیاسست نہیں کرسکتی، ریاست کو خطرہ ہوگا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں۔

یہ پڑھیں: جنوبی پنجاب کے عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز کا ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہوسکتی، ریاست قائم ہے تو سیاست کا موقع ملے گا، میں ہر طرح سے ریاست کے ساتھ کھڑا ہوں۔

بیرسٹر عثمان خضر نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے بغیر کسی دباؤ میں علیحدگی کا اختیار کرتا ہوں، مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینیں، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

سابق عہدیدار نے کہا تھا کہ ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے ملک کو نقصان ہوا، پاک فوج نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، دشمن ملک میدان جنگ میں ہمیں شکست نہ دے سکا، دشمن اب پاکستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں