بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی کو انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان کا انتخابی نشان ’کرین‘ واپس لینے کا حکم دے دیا اور متعلقہ حکام کو فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ ٹی ایل پی مقررہ مدت میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے، ٹی ایل پی نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تقاضے پورے نہیں کیے، پارٹی آئین کے مطابق منصفانہ اور شفاف انٹرا پارٹی انتخابات ثابت نہیں کیے جاسکے ہیں۔

ای سی پی نے قرار دیا کہ جمع کروایا گیا انتخابی ریکارڈ پارٹی آئین سے مطابقت نہیں رکھتا، مختلف تاریخوں پر کروائے گئے انتخابات کے دعوے قابل قبول نہیں ہیں۔

Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی الیکشن ایکٹ دفعہ 209 کی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہی ہے، انٹرا پارٹی انتخابات انتخابی نشان کے حصول کی بنیادی شرط ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سیاسی جماعتوں کے باقاعدہ انٹرا پارٹی انتخابات لازمی ہیں جبکہ فیصلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کی قانونی اہمیت اجاگر کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں