لاہور: پولیس اور دیگر اداروں نے ٹی ایل پی کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات جاری کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس، این سی سی آئی اے، ایف آئی اے کی جانب سے ٹی ایل پی کے دفتر سے سونے کے زیورات، کرنسی ودیگر سامان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، دفتر سے ملکی، غیرملکی کرنس برآمد کی گئی جس میں بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔
ٹی ایل پی دفتر سے تقریباً 11 کروڑ 42 لاکھ ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی جس میں بھارتی روپیہ، ڈالر، یورو، پاؤنڈ ریال ودیگر شامل ہیں، بھارتی 50 ہزار روپیہ، تقریباً 72 کروڑ روپے پاکستانی کرنسی بھی ملی ہے۔
یہ پڑھیں: سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کرلیا: پولیس ذرائع
ایک کلو 922 گرام سونا، اور 989 گرام چاندی برآمد کی گئی، مختلف برانڈز کی 69 گھڑیاں، سونے کے 445 گرام وزن کی 28 چوڑیاں، کڑے بھی برآمد کیے گئے۔
ٹی ایل پی دفتر سے سونے کے 490 گرام وزن کے 12 بریسلیٹ، 24 ہار، چین اور لاکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سونے کے 355 گرام وزن کی 46 انگوٹھیاں، 6 بریسلیٹ، 72 دیگر چیزیں اور چاندی کے 460 گرام وزن کے ایک تاج 32 انگوٹھیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ٹی ایل پی کے دفتر سے بڑی تعداد میں پرائز بانڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


