بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

ٹی ایل پی مظاہروں کے دوران پولیس پر حملے، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(16 اکتوبر 2025): تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کے مظاہروں کے دوران پولیس پر حملے، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ٹی ایل پی مظاہروں کے دوران پولیس پر حملے، جانی و مالی نقصان کی رپورٹ کے مطابق 2016 سے 2025 تک ٹی ایل پی کے مظاہروں میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ٹی ایل پی کے مظاہروں میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، 69 پولیس اہلکار مستقل معذور، 202 شدید زخمی، 1194 معمولی زخمی ہوئے، ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کے ہاتھوں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے مظاہروں میں 97 پولیس گاڑیاں مکمل ناکارہ، 2 جلا دی گئیں جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا،، ٹی ایل پی مظاہرین پر دہشت گردی دفعات کے تحت 305 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دیگر فوجداری دفعات کے تحت 480 مقدمات درج کیے گئے ہیں، حالیہ کیسز میں 1529 افراد نامزد، 17 ہزار  812 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج ہے جبکہ ٹی ایل پی مظاہروں کے دوران پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاہور اور مریدکے سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پرتشدد احتجاج کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا تھا۔

مریدکے میں مذہبی جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم میں پولیس افسر اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں