تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چڑیا کا گھونسلہ بچانے کیلئے گاؤں والوں نے اسٹرئٹ لائٹس بند کردیں

نئی دہلی : بھارتی شہریوں نے چڑیا اور اس کے نومولود بچوں کی خاطر 30 روز کےلیے اسٹریٹ لائٹس بند کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسانی ہمدردی کا یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع شیوا گنگائی کے ایک دیہات پوتا کڑی میں پیش آیا، جہاں گاؤں کی گلیوں کو روشنی فراہم کرنے والی اسٹریٹ لائٹ کے سوئچ بورڈ میں چڑیاں سے گھونسلہ بناکر انڈے دے دیئے۔

اگر گاؤں کے رہائشی اسٹرئٹ آن کردیتے تو تیز روشنی یا کڑنٹ لگنے کے باعث چڑیا یا اس کے بچوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا جس کے باعث گاؤں کے افراد نے ایک ماہ تک اسٹریٹ لائٹ نہ جلانے کا فیصلہ کیا۔

چڑیا کو سوئچ بورڈ میں گھونسلہ بناتے کاروپوراجہ نامی طالب علم نے دیکھا تھا، جس کے بعد اس نے گاؤں کے لوگوں سے درخواست کی تھی اس وقت تک اسٹرئٹ لائٹس کو بند رکھا جائے جب تک انڈے سے بچے نہ نکل آئیں۔

طالبعلموں نے چڑیا اور اس کے بچوں کو بچانے کےلیے سوشل میڈیا پر بھی اپنی مہم چلائی اور گھر گھر جاکر بھی آگاہی فراہم کی جس کے بعد گاؤں کے سو گھرانے ایک ماہ تک اسٹرئٹ لائٹس نہ جلانے پر راضی ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -