ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

مقروض بیٹے نے والدین سے دھوکا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک شخص نے قرض اتارنے کے لیے خود کو اغوا کا ڈھونگ رچا کر والدین سے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقروض شخص کو اپنا اغوا کا ڈراما رچانا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے والدین کی شکایت پر ‏کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو تلاش کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

مغوی کا بھانڈہ اس وقت پھوٹ گیا جب پولیس نے اسے پکڑا تو اس نے سب سچ سچ اُگل دیا۔ شوشانت چوہدری ‏نامی ملزم نے بتایا کہ قرض کی عدم ادائیگی سے پریشان ہو کر اس نے انتہائی اقدام اٹھایا۔

بجنور یوپی کے رہائشی تاج پال سنگھ نے اپنے بیٹے کی گمشدگی پر اس کی تلاش شروع کی تو دفتر والوں نے بتایا ‏کہ شوشانت کافی دن سے کام پر نہیں آیا۔

پھر اچانک تاج پال سنگھ کو بیٹے کے نمبر سے ایک میسج موصول ہوا کہ وہ اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے تاوان کی ‏رقم لے کر پہنچ جائیں۔ والد نے مقامی تھانے میں واقعے کی رپورٹ درج کروائی جس پر پولیس نے ٹریس کرتے ‏ہوئے گاندھی میدان سے شوشانت کو بازیاب کروایا جس نے تھانے میں جا کر دوران تفتیش سب سچ بتا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں