تازہ ترین

فیس بک پر ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کریں؟

سوشل میڈیا صارفین کو اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت کا سامنا ہوتا رہتا ہے، اگر آپ فیس بک استعمال کرتے ہیں تو آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس لیے یہ جاننا مفید ہے کہ فیس بک پر ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کریں؟

سب سے پہلے تو یہ کریں کہ جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے تو پریشان نہ ہوں، یقیناً ہیکر آپ کی نجی تصاویر اور معلومات تک رسائی کر سکتا ہے، تاہم اسے فوراً روکنا ممکن ہے۔

ہیکرز عام طور سے آپ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگا کر اکاؤنٹ ہیک کرتا ہے، یا پھر ہیکنگ کے دیگر پینترے استعمال کر کے وہ آپ کے اکاؤنٹ میں گھس جاتا ہے۔

اس لیے جب آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو سب سے پہلا کام یہ کریں کہ پاس ورڈ تبدیل کر دیں۔

اس کے بعد آپ ’پاس ورڈ اور سیکیورٹی‘ والے آپشن پر جائیں، وہاں سے آپ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا اکاؤنٹ کہاں کہاں لاگ اِن ہے۔

اگر آپ کو کوئی ایسا سسٹم نظر آتا ہے جو آپ کا نہیں ہے، لیکن وہاں آپ کا اکاؤنٹ لاگ اِن ہے، تو فوری طور پر اس سسٹم سے اپنا اکاؤنٹ ہٹا دیں۔

اس کے بعد Suspicious لاگ اِن پر کلک کریں، اور Secure اکاؤنٹ منتخب کریں، اور اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے فیس بک کی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ سپورٹ پیج کے ذریعے فیس بک سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں، پاس ورڈ اور سیکیورٹی والے آپشن پر جائیں۔ ’Get Help‘ پر کلک کریں، اور پھر رپورٹ کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

ہیکر نے اگر آپ کو آپ ہی کے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کر دیا ہے، تو فوری طور پر Facebook.com/ hacked پر جائیں، وہاں آپ سے فون نمبر درج کرنے کو کہا جائے گا، جو آپ کے فیس بک اکاؤنٹ سے منسلک ہے، اس کے بعد فیس بک کی ہدایات کی مدد سے آپ اپنا اکاؤنٹ دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

Comments

- Advertisement -