پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز میچ میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا دیا قومی کپتان نے اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ شب سری لنکا کے ہمبنٹوٹا کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے پچھاڑ کر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کرلی۔ میچ کے آخری اوور میں نسیم شاہ نے دو چکے جڑ کر افغانستان کے جبڑے سے فتح چھین لی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نسیم شاہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ مشکل وقت کا کھلاڑی ہے جب بھی نازک صورتحال آتی ہے وہ ہمیشہ بہترین کھیل پیش کرتا ہے تاہم جیت کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے سب نے ہی اچھا کھیل پیش کیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ 300 کا ہدف کبھی بھی چھوٹا نہیں ہوتا جب ہدف کا تعاقب شروع کیا تو یہی سوچا کہ بڑی شراکت بنانا ہو گی، میچ میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن یقین تھا آخری 10 اوورز میں 80 ،90 رنز بھی بنا لیں گے۔
قومی کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کبھی مطمئن نہیں ہوتا، ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہوں۔
سب کچھ ایک جیسا، پاک افغان دوسرے ون ڈے اور گزشتہ سال ایشیا کپ کے میچ میں حیران کُن مماثلت
واضح رہے کہ گزشتہ شب کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے اور اس کی آخری وکٹ کھیل رہی تھی۔ نسیم شاہ نے گزشتہ سال کی تاریخ دہراتے ہوئے دو چوکے مار کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔