اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1 ہزار 500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

اعداد وشمار کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 84 ہزار 671 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 12 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2050 ڈالر پر آگیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں