جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار  روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کم ہو کر دو لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہوچکی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہوکر 2348 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 700 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں