The news is by your side.

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 685 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 427 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کمی کے بعد 1785 ڈالر فی اونس رہا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے کمی ہوئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں چار روپے کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے پر آگیا، واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے پر بند ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں