عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 945 روپے رہی۔
- Advertisement -
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 178 ڈالر فی اونس رہی۔
ڈالر کی قدر میں کمی
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 46 پیسے سستا ہونے کے بعد 238 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 238 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ePL873DK8O pic.twitter.com/alH8W1J17j
— SBP (@StateBank_Pak) August 2, 2022