اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ملک میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک میں آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 48 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1630 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 13 ہزار 48 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوکر 2398 ڈالر فی اونس رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہوگئی تھی۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے رہی تھی۔

گزشتہ روز عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 439 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں