The news is by your side.

Advertisement

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا اور آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر اضافے کے بعد سونا 1976 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قی 1350 روپے کمی کے بعد 129950 روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1156 روپے کمی کے بعد 111411 روپے رہی جبکہ عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر اضافے کے بعد 1957 ڈالر فی اونس رہی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں