ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔
اسی مناسبت سے 10 گرام سونے کی قدر بھی بڑھی ہے، 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسےکم ہوکر175.67 روپے ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/I8autOvqTM pic.twitter.com/JrVKJiDT5E
— SBP (@StateBank_Pak) February 16, 2022
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 30 پیسے کم ہوکر 177.70 روپے ہے۔