The news is by your side.

Advertisement

ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 169 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافےکے بعد 1928 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت 185 روپے سے بھی تجاوز

واضح رہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 184 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، دن کے وسط میں ڈالر کی قیمت 92 پیسے اضافے کے بعد 185 روپے 1 پیسے پر پہنچ گئی۔

دن کے اختتام پر ڈالر کی مجموعی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 185 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں