The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بھی بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 50 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کرایک لاکھ 10 ہزار 425 روپے رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کے قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1928 ڈالر فی اونس ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

دوسری جانب ملک میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کی قیمت 177.62 روپے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 179 روپے کا ہوگیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں