The news is by your side.

Advertisement

سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ6 ڈالرز اضافے سے 1933 ڈالرز فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج ملک میں ڈالرز کی قدر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں نمایاں کمی کے بعد ڈالر 184 روپے68 پیسے پرآگیا جب کہ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 186 روپے سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں گراوٹ جاری تھی۔

گزشتہ روز ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا اور انٹربینک میں ایک روز میں ریکارڈ 2 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں